Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Feb
پٹنہ 13فروری (اوم سنگھ )آنجہانی اداکار اوم پوری کی ہندوستانی سنیما میں خدمات کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ ان کی کمی آج بھی بالی ووڈ کو محسوس ہو رہی ہے لیکن اس دوران ایک بڑی خبر یہ ہے کہ آنجہانی اوم پوری کے مداح انہیں ایک بار پھر سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے اور یہ ہدایت کار سنیل سی سنہا کی ہندی فلم ”کھیل ہوبے“ میں ہوگی۔ جو اب ریلیز کے لیے تیار ہے اور 24 فروری کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم اوم پوری کی زندگی کی آخری فلم تھی۔آنجہانی اوم پوری کی فلم “کھیلا ہوبے” کا ٹائٹل مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے انتخابی نعرے سے متاثر ہے، کیونکہ اس نعرے نے اس وقت قومی سرخیاں حاصل کی تھیں اور اب اس سیاسی نعرے پر زبردست ٹیک بنایا گیا ہے۔ فلم ریلیز کے لیے تیار ہے، جس کا ٹریلر جاری ہے۔ اسے ناظرین میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم کو کماری منجو نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کی کہانی اور مکالمے روی کمار نے لکھے ہیں۔ تھیم آرٹس انٹرنیشنل اور سنیل سی سنہا پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’کھیلا ہوبے‘ میں مگدھا گوڈسے، منوج جوشی، رتی اگنی ہوتری، رشاد رانا، راجکمار قنوجیا، سنجے بترا، سنجے کمار سونو، رتن میال، پنکج رینا، شاہنواز پردھان۔ شیفالی، آریان مرکزی کردار میں۔