اپنی ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ایک تیز گیند باز کے ساتھ میدان میں اتری آسٹریلیا کی ٹیم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

نئی دہلی، 17 فروری ( ہ س)۔ بارڈر -گاوسکر ٹرافی کے تحت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم اپنی 146 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بارصرف ایک تیز گیند باز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔اس سے قبل سال 1998 میں انگلینڈ کے خلاف اور 2017 میں بھی بنگلہ دیش کے خلاف بھی آسٹریلیائی ٹیم ایک -ایک ماہرتیز گیندباز کے ساتھ ہی میدان میں اتری تھی لیکن تب کوئی نہ کوئی ایسا آل راونڈر ٹیم میں تھا جو تیز گیند بازی کر سکتا تھا۔آسٹریلیا کی ٹیم اس طرح ہے-ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر ہینڈزکومب، الیکس کیری (وکٹ)، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، ٹوڈ مرفی، میتھیو کوہن مین۔