Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb
سمستی پور: مورخہ 9/فروری (محمد خورشید عالم) انڈین یوتھ کانگریس کی کال پر اور بہار اسٹیٹ یوتھ کانگریس کی ہدایات کے مطابق سمستی پور یوتھ کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام اڈانی معاملے پر سوالوں سے بھاگ رہی مودی حکومت اور اڈانی کمپنی کی جانچ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے کرانے کی مانگ کو لیکر کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پتلا نذر آتش کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں یوتھ کانگریس کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ جلوس متھرا پور واقع یوتھ کانگریس کے دفتر سے شروع ہو کر مگردہی گھاٹ گولمبر تک پہنچا، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈانی کے پتلے جلا کر ایک احتجاجی جلسےکا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ضلع یوتھ کانگریس کے صدر رتیش کمار چودھری نے کی۔ اس موقع پر جناب چودھری نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایل آئی سی سمیت دیگر بینکوں میں رکھے ملک کے کروڑوں کسانوں،مزدوروں اور غریبوں کی محنت کی کمائی کا روپیہ اپنے عزیز دوست اڈانی کی جھولی میں ڈالنے والے وزیر اعظم کو اسکا جواب دینا ہی ہوگا ورنہ یوتھ کانگریس کے کارکنان سڑکوں پر اتر کر تحریک چلانے کے لئے مجبور ہونگے۔وہیں اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر موجود ہوا کانگریس کے قومی کنوینر ابو تنویر نے کہا کہ آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا کانڈ اڈانی کانڈ ہے۔مسٹر راہل گاندھی جی نے ایوان میں مودی جی سے اس ضمن میں سوالات کئے تھے جس پر عوام کو یہ امید تھی کہ اس پر مودی جی کچھ بولینگے لیکن ڈیڑھ گھنٹے کے اپنی تقریر میں انہوں نے ایک مرتبہ بھی اڈانی کا نام نہیں۔ لیا۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مودی جی اڈانی کے ساتھ اپنی دوستی نبھا رہے ہیں۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ بہار اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری محی الدین، ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مکیش کمار چودھری، سکریٹری سوشانت وتس، کلیان پور اسمبلی یوتھ کانگریس کے صدر امیت کمار، محمد افضل، راہل کمار، محمد نور اللہ، امان اللہ امان، نشانت کمار،محمد توحید، یش کمار، پریانشو کمار، محمد عامر، محمد گولو وغیرہ موجود تھے۔

