Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb
پٹنہ :نیو عظیم آباد کالونی میں گزشتہ دنوں ایورسٹ کوچنگ کے دسویں کلاس کے طلباء و طالبات کو سالانہ تقریب اور الوداعی پروگرام میں اعزاز سے نوازا گیا. پروگرام میں کرکٹ کوچ اور سماجی کارکن علی رشید اور الحرا پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ظفیر عالم مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے. پروگرام کی صدارت جےٹی ایم کے بانی عابد حسین نے کی اور نظامت کا فریضہ گرین فورڈ اسکول کے ڈائریکٹر ابراہیم نامی نے کیا. اس موقع پر ایورسٹ کلاسز کے بانی، انجینئر توقیر اختر نے کوچنگ ادارے کا تعارف کرایا اور اس کی خصوصیات بتائیں. انہوں نے ایورسٹ کلاسز کے اساتذہ سے محنت، خدمت اور خلوص کے ساتھ طلباء و طالبات تعلیم دینے کا مشورہ دیا. انہوں نے کوچنگ کے طلباء و طالبات کو کالونی کی لائبریری سے فائیدہ اٹھانے کی بھی تلقین کی. مہمان خصوصی علی راشد نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے اور تعلیم سے ہی خوش حال معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے. انہوں نے تعلیم نسواں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ریاستی سطح پر کھیل کے ذریعہ خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی. اس موقع پر انہوں نے رنجی کھلاڑی نوازخان کو اعزاز سے بھی نوازا.جے ٹی ایم کے بانی عابد حسین نے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے اور سماج و ملک کی ترقی کے لئے خاص دھارے میں جوڑنے کی اپیل کی اور طالبات کو کالونی کے مولانا آزاد لائبریری کے خواتین سکشن سے استفادہ کرنے کی اپیل کی. پروگرام میں اساتذہ نے دسویں کلاس کے طلباء و طالبات کو مومنٹو اور تحفے دے کر اعزاز سے نوازا. اس موقع پر طلباء و طالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. ایودیسٹ کلاسز کے پرنسپل خالد اختر نے بچوں کو بورڈ امتحان میں کامیابی کے ٹپس دیئے. ادارے کی ایڈمن فرحانہ نے سب کا شکریہ ادا کیا.

