Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb
دربھنگہ(فضا امام) 26 فروری:- دیورا بندھولی میں واقع بلو بیلس انگلش اسکول میں بچوں نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے ثقافتی پروگرام پیش کیا اور اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے انعامات حاصل کئے ۔وہیں بچوں نے ہندی ٬انگلش اور اردو زبان میں تقریر بھی کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے جالے1/1 کے معاون ضلع پارشد محمد ذوالقرنین نے کہا کہ بچوں کا ثقافتی پروگرام قابل دید ہے یہیں سے بچوں کی صلاحیت کا مظاہرہ ہوتا ہے اور مستقبل کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔جن بچوں نے حصہ لیا ہے انکی دادو تحسین ہمارے اوپر لازم بنتی ہے تاکہ ان کا حوصلہ بلند ہو اور آئندہ اچھا سے اچھا کرنے کی جستجو جاگے ۔محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ہم اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے اسکول میں بہتر تعلیم حاصل کرنے کا ماحول بنایا ہے جہاں معمولی فیس میں غریب کے بھی بچیں انگلش میڈیم کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔بندھولی پنچایت کے مکھیا شوہر سمیع اللہ اشرف عرف نرالے نے کہا کہ یہ اسکول روز اول سے ہی بہتر تعلیم دے رہی ہے یہی وجہ ہیکہ اتنے کم وقت میں اسکول نے علاقہ میں اپنا ایک الگ شناخت بنا لیا ہے جس کے لئے اسکول کے ڈائریکٹر ٬پرنسپل اور تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔مشہور سماجی کارکن محمد سیف الدین گوہر نے موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پنچایت میں اس طرح کے انگلش میڈیم اسکول کی بہت ضرورت تھی جہاں معمولی فیس میں روزانہ مزدوری کر کے گزر بسر کرنے والوں کے بچیں بھی انگلش میڈیم کی تعلیم حاصل کر لیں کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب لوگوں کو پرائیویٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرانا بہت مشکل معلوم پڑتا ہے جس کی وجہ سے غریب کے بچے انگلش میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں لیکن اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے وہ کام کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔وہیں اسکول کے ڈائریکٹر نے پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں اور موجود بچوں کے گارجین کا شکریہ ادا کیا اور جو بچیں فاتح ہوئے اس کو انعامات سے نوازا۔اس سالانہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے پرنسپل دستگیر عالم ٬رضیہ مس ٬آسیہ پروین ٬زینت پروین ٬حسنی پروین ٬خوشبو پروین وغیرہ کا اہم رول رہا۔

