Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb
ہگلی9/فروری (محمد شبیب عالم) ہگلی ضلع کے چاپدانی نارتھ بروک جوٹ مل میں مزدور یونین کے بورڈ آف ٹرسٹی کا انتخاب گزشتہ کل نہایت ہی پر امن ماحول میں ہوا۔ نتیجہ بدھ کی رات تقریباً بارہ بجے کے قریب آیا، یہ نتیجہ حیران کردینے والا تھا کہ ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے،واور اسکے سامنے کسی بھی دوسری جماعتوں کا بول بالا نہیں ہے، اسکے باوجود یہاں ترنمول کانگریس اپنی بورڈ بنانے میں ناکام رہی۔ اس مل کے مزدوروں نے دونوں ہاتھوں سے کانگریس (آئی) حمایتی مزدور یونین آئی این ٹی یو سی کی جھولی میں ووٹ ڈال دیا، جس وجہ سے ان کے کل پانچ میں سے چار امیدوار کامیاب ہوگئے۔ وہیں ترنمول کی مزدور یونین تنظیم آئی این ٹی ٹی یو سی کے کل پانچ میں سے صرف ایک امیدوار ہی کامیابی حاصل کرسکا۔ بی جے پی کی مزدور یونین تنظیم کا دور دور تک نام و نشان تک دیکھائی نہیں دیا۔ مقابلہ آئی این ٹی ٹی یو سی اور آئی این ٹی یو سی کے درمیان رہا۔ آئی این ٹی ٹی یو سی ترنمول رہنماء کیشور کیوٹ کی رہنمائی میں پانچ امیدواروں پر مشتمل پینل تیار کی گئی تھی۔ وہیں کانگریسی رہنماء و سات نمبر وارڈ کے کاؤنسلر دروگا راج بھر کی رہنمائی میں پانچ امیدوار انتخابی میدان میں اترے تھے ۔ اس انتخاب میں کامیابی ملنے کےبعد جشن میں ڈوبے دروگا راج بھر نے کہا کہ یہاں مزدوروں کے مسائل بہت ہیں اسے حل کرنے کی کوشش میں دہلی تک کا سفر کیا ہوں اور بہت حد تک کئی معاملوں میں کامیابی بھی ہاتھ لگی ہے یہی وجہ ہے کہ مزدوروں نے میرے پارٹی کی پینل کو کامیاب بنایا ہے پانچ امیدواروں میں سے کل چار امیدوار اچھے ووٹوں سے کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ ترنمول کانگریس مزدور یونین آئی این ٹی ٹی یو سی کی جانب سے صرف ایک امیدوار ہی کامیابی درج کرپایا ہے ۔ اس معاملے ترنمول رہنماء کیشور کیوٹ سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ ایسا نہیں ہےکہ آئی این ٹی ٹی یو سی کو ووٹ نہیں ملی ہے ۔ مقابلہ کافی سخت رہا ہے ۔ لیکن پھر بھی ہم ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کرینگے۔ واضح ہوکہ نارتھ بروک جوٹ مل بارہ برسوں کےبعد ٹرسٹی بورڈ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس انتخاب میں کل 66 امیدوار میدان میں اترے تھے جن 25 آزاد امیدوار بھی شامل تھے ۔ اس جوٹ مل کے مزدوروں کے سامنے لاتعداد مصیبت ، مسائل کا سامنا رہا گریجویٹی ، پی ایف کے علاوہ مختلف سہولیات سے محروم ہیں ۔ حالانکہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش میں دروگا راج بھر کا ساتھ ملا ہے اور یہی وجہ رہی ہےکہ یہاں کے مزدور ائندہ کے مسائل سے نجات پانے کی کوشش میں کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنایا ہے ۔ اب دیکھنا ہےکہ مزدوروں کے یقین پر کتنا کھرا اترتی ہے کانگریس ۔