بولنگ کوچ نے دپتی کی مدد کی، نتیجہ سب کے سامنے ہے: ہرمن پریت کور

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb

کیپ ٹاؤن، 16 فروری (ہ س)۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ آل راؤنڈر دپتی شرما پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں اپنی کارکردگی سے خوش نہیں تھیں لیکن دوسرے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرجوش تھیں آف اسپنر دپتی نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی ابتدائی جیت میں 39 رن دیے تھے۔دپتی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں اپنے چار اوور میں 15 رن دے کر تین وکٹ لیے۔ اس کے ساتھ وہ T20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں۔ ان کی عمدہ کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 118 رن ہی بنا سکی۔جواب میں بھارت نے ریچا گھوش (44 ناٹ آؤٹ) اور کپتان کور (33) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف 11 گیندیں باقی رہ کر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میچ کے بعد ہرمن پریت کور نے کہا کہ “یہ ہمارے لیے اچھا دن تھا، ہم جس کی توقع کر رہے تھے وہ ہوا، ہم نے ٹیم میٹنگ میں دپتی کی بولنگ کے بارے میں بات کی اور وہ آخری میچ سے خوش نہیں تھیں۔ بولنگ کوچ نے ان کی مدد کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ اوپننگ بلے باز اسمرتی مندھانا نے چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے میچ میں صرف 10 رن بنائی لیکن کور کو اپنی کارکردگی سے کوئی فکر نہیں تھی اور انہیں یقین ہے کہ ان کی نائب کپتان آنے والے دنوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔کور نے کہا، “اسمرتی مندھانا ہمارے لیے شاندار رہی ہیں۔ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ واپسی کریں گی۔ وہ ایک خطرناک بلے باز ہیں ۔ہندوستانی ٹیم اپنے اگلے میچ میں ہفتہ کو انگلینڈ سے مقابل ہوگی۔