Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Feb
ممبئی، 13 فروری (ہ س)۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تحت ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جو ایچ پی سی اے اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جانا تھا، اب اسے ہولکر اسٹیڈیم، اندور میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ میچ یکم سے 5 مارچ تک کھیلا جانا ہے۔ایک سرکاری بیان میں، بی سی سی آئی نے کہا کہ دھرمشالہ میں بہت سردی ہے اور آؤٹ فیلڈ میں کافی گھاس نہیں ہے، جسے مکمل طور پر تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا، جس کی وجہ سے میچ کو اندور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم نے ناگپور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ اننگز اور 132 رنز سے جیتا تھا اور اب وہ چار میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 فروری تک دہلی میں، تیسرا میچ یکم سے 5 مارچ تک اندور میں اور چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔