’بھارت جوڑو یاترا‘ کی کامیابی سے بھاجپا مایوس: بھوپیش بگھیل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Feb

رائے پور ، 20فروری:چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کانگریس لیڈروں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ سی ایم بھوپیش بگھیل نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ آج ای ڈی نے چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے خزانچی، پارٹی کے سابق نائب صدر اور ایک ایم ایل اے سمیت میرے بہت سے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔بھوپیش بگھیل نے مزید کہا کہ چار دن بعد رائے پور میں کانگریس کا جنرل کنونشن ہے، تیاریاں میں مصروف ساتھیوں کو روک کر ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی اور اڈانی کی سچائی کے سامنے آجانے سے مایوس ہے۔ یہ چھاپہ توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ملک کے عوام سچائی سے واقف ہے، ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔