Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb
نوادہ، 28 فروری: سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس (ایس پی) کی ہدایت پر نوادہ پولیس نے غیر قانونی شراب کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پیر کی دیرشام نوادہ ضلع کے ہسوہ چوک کے قریب ایک ا?لٹو کار سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برا?مد کی۔
ایس پی نے بتایا کہ ہسوہ تھانہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر غیر قانونی شراب تاجروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوادہ راجگیر بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب ایک ا?لٹو کار سے 132.75 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی شراب کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی ا?لٹو کار کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ ایف ا?ئی ا?ر درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
نوادہ پولیس کی شراب اسمگلروں، شراب کی تیاری، فروخت، ذخیرہ اندوزی، شراب مافیا کے خلاف مہم مزید جاری رہے گی۔ ایس پی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر چھاپہ مار ی مہم چلائی جارہی ہے۔

