بیرگاچھی چوک پر”ارحان کاسمیٹک شوپ” کا افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb

علماء و تاجران کی تقریبِ دعاء سے مفتی اطہر القاسمی کا اظہار خیال
ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) کسب حلال عبادت ہے، دنیا میں جتنے انبیاء کرام تشریف لائے سبھوں نے کسب حلال کیا،کسی نے مزدوری کی،کسی نے زراعت کی،کسی نے بڑھئی کا کام کیا،کسی نے کپڑے بیچے اور ہمارے آقائے نامدار تاجدار مدینہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجرت پر لوگوں کی بکریاں چرائیں۔ یہ باتیں بیرگاچھی چوک پر واقع  امتیاز نامی مارکیٹ  میں “ارحان کاسمیٹک کی دکان کے افتتاح کے موقع سے ایک باوقار تقریب دعاء سے اپنے پر مغز خطاب میں مفتی محمد اطہر القاسمی نائب صدر جمعیت علماء بہار نے کہیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ کسب حلال کی ایک قسم تجارت ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تجارت کی ہے،قرآن وحدیث میں تجارت کی بڑی فضیلت آئی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ تجارت کو لازم پکڑو؛ اس لئے کہ اس میں رزق کے دس حصوں میں سے نو حصے ہیں۔ موصوف نے دکان کے پروپرائٹرس ماسٹر محمد غفران عالم و افتخار عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاٹنر شپ کا کاروبار بڑا نازک ہوتا ہے،معاملات میں تھوڑی سی کوتاہی کی وجہ سے آپسی تعلقات خراب ہوجاتے ہیں اور اس طرح کاروبار متاثر ہوجاتا ہے،اس لئے آپ دونوں اپنے معاملات دودھ کی طرف صاف ستھرا رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کی ترقی کے لئے خریدار ( گاہک )  کے ساتھ خندہ پیشانی،اعلیٰ ظرف، بلند اخلاق،پیار و محبت اور صبر و تحمل کے ساتھ پیش آنا اولین شرط ہے۔ اس سے قبل تقریب دعاء کا آغاز حافظ وسیم اختر اور قاری محمد تمجید کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا اور مفتی محمد اطہر القاسمی ہی کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ اس
تقریب میں مولانا جلال الدین قاسمی،مولانا فیروز قاسمی،مولانا محمد قیصر ندوی،مولانا عیاض الرحمن،مولانا جمیل احمد،مولانا توصیف نسیم،حافظ شاہ کار،الحاج نیاز الدین،الحاج شمیم انور،سرپنچ نجیم الدین،ماسٹر معصوم رضا،ماسٹر محمد اشراق،ماسٹر محمد شفقت،ماسٹر شبیر احمد،ماسٹر شفیق الرحمن،ماسٹر محمد منصف،ماسٹر شہاب الدین،ماسٹر احتشام الحق،ماسٹر بشر نواز،انجیئر افتخار عالم،محمد عادل،عبد القدوس،محمد شاہد،مختار عالم،نور الہدیٰ،اخلاق احمد،محمد ریحان عالم،صلاح الدین،رضوان احمد،گڈو ممبر،صادق ممبر،داؤد عالم،آفتاب عالم وغیرہ۔