بیگوسرائے میں طالب علم کا قتل کر کے لاش کو بورنگ کے ٹینک میں پھینکا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Feb

بیگوسرائے ، 20 فروری: بہار کے بیگوسرائے میں قتل اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کسی معاملہ کی تفتیش تک نہیں پہنچ پا رہی کہ بے خوف بدمعا ش کسی اور جگہ قتل کی واردات کو انجام دے دیتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی مفصل تھانہ کے علاقے کیتھما کے قریب بدمعاشوں نے ایک طالب علم کو قتل کر کے لاش پھینک دی۔ متوفی کی شناخت کیتھما گاو?ں رہائشی ا?نجہانی پروین کنور کے بیٹے کنہیا کمار کے طو رپر ہوئی ہے۔پیر صبح لاش ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ اس معاملے میں متوفی طالب علم کے ایک چچازاد بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
واقعہ کے سلسلے میں بتایا جا رہا ہے کہ میٹرک کا طالب علم کنہیا کمار اتوار کے روز بھی بیگوسرائے کے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے گیا تھا۔ وہاں سے چھٹی کے بعد اس نے شام سات بجے کے قریب اپنی دادی سے بات کی اور گھر ا?نے کو کہا۔ کافی دیر تک گھر واپس نہ ا?نے پر تفتیش شروع کی گئی لیکن کچھ پتہ نہ چلا تو مفصل تھانہ کو اطلاع دی گئی۔
صبح بھی اہل خانہ تلاش کر رہے تھے۔ اسی درمیان کیمتھا سے پنا گچھی جانے والی سڑک پر لوگوں نے خون ، گولی کا کھوکھا اور دو جوڑی چپل دیکھا۔ بغل میں ہی کچھ نشان ملا۔ اسی نشان کی بنیاد پر لوگ جب ا?گے بڑھے تو کیلا کے باغینچہ میں پرانا اسٹیٹ بورنگ کے ٹنکی میں لاش پڑی دیکھی۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی اور لواحقین میں کہرام مچ گیا۔
اطلاع پر مفصل تھانہ کی پولیس پہنچ گئی، دو جوڑے چپل اور ایک گولی کا کھوکھا برا?مد ہوا ہے۔ جبکہ مقتول کی رینجر سائیکل غائب ہے۔ متوفی طالب علم کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 19 فروری 2020 کو کنہیا کے والد پروین کنور کو گوٹیا کے ساتھ تنازعہ پر قتل کر کے سڑک حادثے کی شکل دی گئی تھی۔
اس واقعے کے ٹھیک تین سال بعد اب 19 فروری کو کنہیا کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مقتول کے چچازاد بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اگرچہ کچھ گاو?ں والوں کا کہنا ہے کہ اس قتل عام میں اس کے چچا زادبھائی کا ملوث ہونا ممکن نہیں ہے ، کنہیا کچھ مشکوک نوجوانوں کے ساتھ رہتا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اس کے کچھ اورمعاملات میں قتل بھی ہوا ہو۔ پولیس مکمل تفتیش کرے تو درست انکشاف ہو سکتا ہے۔
ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ مفصل تھانہ علاقے کے کیتھما میں لاش ملی ہے۔ مقتول کی والدہ نے چچا زاد بھائی پر شک کا اظہار کیا ہے۔ پہلے ہی کچھ مسئلہ تھا۔ چچا زاد بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔