بی جے پی اورآر ایس ایس نے تمام جمہوری اداروں کو اپنے مٹھی میں کرلیا:سونیا گاندھی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

رائے پور ،25فروری:کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کے تمام اداروں پر اپنا تسلط قائم کیا ہے اور یہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ آج کانگریس کے 50ویں سیشن اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارو ں کی آزادی کو ختم کردیاگیا ہے اور ملک کو اقتصادی تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے جبکہ صرف کچھ سرمایہ داروں کو ہی مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہے کہ ان کی سیاسی زندگی بھارت جوڑو یاترا پر ختم ہوئی ہے میں اس بات سے خوش ہوں کہ کانگریس نے 2004اور2009میں انتخابی کامیابی حاصل کی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ اس اجلاس میں کانگریس کے 15000سے زیادہ وفد شمولیت کررہے ہیں ۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو پارٹی کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔اور کہا کہ راہل گاندھی کی اس یاترا سے ملک کے عوام نے یہ دکھایا کہ وہ مذہبی رواداری کے علاوہ ملک کے ہر فرد کے لئے یکساں سلوک کی حمایت کرتے ہیں۔ عوامی مہم سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کانگریس ان کے مسائل کو اٹھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ میں ان تمام ورکروں کو مبارکبادی دینا چاہتا ہوں جنہوںنے بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنایا۔انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کی جنہو ں نے اس یاترا کی قیادت کی۔ محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ موجودہ دور کانگریس اور ملک کے لئے ایک چیلنج ہے ۔وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس نے ملک کے تمام اداروں کواپنے قبضے میں رکھااور جو کوئی بھی اس کے خلاف آواز اٹھارہا ہے اسے دبایا جارہا ہے۔ وہ ملک میں نفرت پھیلاناچاہتے ہیں اقلیتوں اور کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے علاوہ دلتوں اور آدیواسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔بابائے قوم مہاتما گاندھی کا بھی مذاق اڑایا جارہا ہے اور دستور کی پاسداری نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرایک پر یہ ذمہ داری عائد ہورہی ہے کہ وہ ملک کو بہتری کے طور پر لے ۔ کانگریس ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے لیکن یہ ایک فکر کی عکاسی کررہا ہے جہاں لوگوں کو انصاف مہیا ہے۔ یہ راستہ آسان نہیں ہے کٹھن ہے مجھے پوری امید ہے کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوجائیںگے۔ کانگریس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ورکنگ کمیٹی کے ممبروں پر انتخاب عمل میںنہیں لائے گا بلکہ صدر ملک ارجن کھڑگے کو یہ اختیار دیاگیا کہ وہ اس اعلیٰ کمیٹی کیلئے ممبران کو نامزد کرے۔محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس کی صدرات ملک ارجن کھڑگے کے حوالے کردی۔