بی جے پی ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے :تیجسوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

پٹنہ :17فروری (تاثیربیورو)نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ آج پٹنہ کے باپو سبھاگار میں آر جے ڈی کی جانب سے کرپوری ٹھاکر کی برسی کےموقع پر منعقد پروگرام سےخطاب کرتےہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 2024کے انتخاب میں سبھی اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو کر بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑپھینکیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیرتعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر نے کہا کہ پسماندہ اور دلتوں کی فلاح کیلئے ہمیشہ کام کرتا رہوںگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم قربانی دینے والے نہیں لینے والےہیں۔ ساتھ ہی انہو ںنے کہاکہ جن لوگوں کا ملک کی آزادی میں کوئی کارنامہ نہیں ہے ویسے لوگ آج ہندو مسلم کی سیاست کررہےہیں۔