Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Feb
پٹنہ :15فروری (تاثیر بیورو)سی پی آئی ایم ایل نے لوک سبھا انتخابات 2024کی تیاری کا بگل بجادیا ہے۔ مالے نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں آج ریلی کر کے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف مہم کی شروعات کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری دپانکر بھٹاچاریہ نے اپوزیشن اتحاد کی اپیل کرتےہوئے ملک کو نریندر مودی حکومت سے نجات دلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی بھی تعریف کی۔ بھاکپامالے کی فسطائیت مٹائو جمہوریت بچائو ریلی میں دپانکر بھٹاچاریہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ 25فروری کو پورنیہ میں ہونے والے عظیم اتحاد کے جلسے میں ضرور پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مودی حکومت کو اکھاڑنے کیلئے اپوزیشن سے طاقت دکھانا ضروری ہے۔سیمانچل کو بی جے پی کی سازش سے بچانا ہے۔ پی ایم کے عہدے کا معاملہ بی جےپی کے لئے ہوسکتا ہے۔ ہمارے پاس بہت چہرے ہیں۔ انہو ںنے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پدیاترا کو اپوزیشن اتحاد کیلئے بہتر بتایا ۔ انہو ںنے کہاکہ مودی کی پالیسی اڈانی امبانی کیلئے ہے۔ اس لئے غریبوں کو خود ا پنی لڑائی لڑنی ہوگی۔ ریلی میں بہار کے سبھی ضلعوں سے لوگوں نے شرکت کی ۔