Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb
پٹنہ، 19فروری: وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اپوزیشن کے وسیع تر اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس سے جلد فیصلہ کرنیکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’’اگر سب لوگ مل کر لڑیں گے تو بی جیپی 100سے بھی کم سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔‘‘ نتیش کمار یہاں سری کرشن میموریل ہال میں سی پی آئی ایم ایل کے قومی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو متحد کرنے پر زور دینے کے ساتھ ہی اشاروں اشاروں میں انہیں انتباہ بھی دیا ہے۔ نتیش کمار نے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کو مخاطب کرتیہو ئے کہا کہ ملک کی زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کو متحدکرکے چلیں گے تو آپ جان لیں کہ نتیجہ کیا ہوگا، اگر آپ نے پورے ملک کے حق میں سوچ لیا تو پورے ملک کو بھی فائدہ ہوگا اور آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔ آپ لوگ جس دن فیصلہ کریں گے، اسی دن ہم سب لوگ متحد ہوجائیں گے اور2024 کا لوک سبھا الیکشن مل کر لڑیں گے۔ نتیش نے کہا کہ اگر مل کر لڑیں گے تو بی جے پی سے نجات مل جائے گی۔ میں جو بات شروع سے کہہ رہا ہوں، اگر اس کو مانتے ہوئے آپ لوگ ٹھیک سے سوچ لیں گے تو بی جے پی والے 100سے بھی نیچے چلیجائیں گے۔ ان کی شکست طے ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار26 جولائی 2017 کو جب مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوکر بی جیپی کے ساتھ این ڈی اے میں واپس ہوئے تھے تو اس وقت بھی انہوں نے اسی طرح کی بات کی تھی۔ اس جلسے میںنتیش کمار نے کہا کہ بہار میں ہم لوگ ساتھ ہیں۔ یہاں کوئی دقت نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح سے قومی سطح پر بھی زیادہ سے زیادہ پارٹیاں ایک ساتھ آئیں۔ اگر آپ سب کوساتھ لے کر چلیں گے تو ملک صحیح سمت میں چلے گا اور سماج میں یکجہتی رہے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی یا بی جیپی کا نام لیے بغیر کہا کہ ملک کی حالت خراب ہورہی ہے۔ اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران مختلف پارٹیوں سے بات چیت ہوئی کہ زیادہ سے زیادہ پارٹیاں متحد ہوں۔ انہوں نے کنونشن میں موجود لوگوں سے پوچھا کہ آج کیا ہورہا ہے، دیکھ رہے ہیں نا، آزادی کی لڑائی کو بھی بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جن کو آزادی کی لڑائی سے کوئی مطلب نہیں تھا وہ لوگ نئی تاریخ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہرچیز کو بدلنا چاہ رہے ہیں۔ پچھلے کئی سال سے کوئی کام تو ہو نہیں رہا ہے، لیکن تشہیر خوب کی جارہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھی وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں۔ سلمان خورشید نے سی پی آئی ایم ایل اے کے کنونشن میں ہر طرف لال جھنڈوں کی طرف اشارہ رکرتے ہوئے امیرخسرو کے اس مصرعے سے اپنی بات شروع کی کہ ’لالی دیکھن میں گئی، اور میں بھی ہوگئی لال۔‘ انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت اور مانگ کے پیش نظر سی پی آئی ایم ایل نے آئین اور جمہوریت بچانے کی مہم شروع کی ہے۔انہوں نے بھروسہ دلایا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کے اس پیغام کو کانگریس اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے۔