تاجکستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Feb

دوشنبے23فروری: تاجکستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی پاکستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان اور پڑوسی ممالک میں بھی بڑے زلزلے کے امکانات موجود ہیں۔