Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Feb
ٹوکیو،23فروری:’’صدارت عامہ برائے امور دو مقدس ترین مساجد‘‘ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے المسجد الحرام میں حرم مکی انسٹی ٹیوٹ میں غیر عربوں کو عربی زبان سکھانے کے لیے پہلی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔مکہ مکرمہ میں حرم مکی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام سعودی عرب کے ’’ویڑن 2030‘‘ کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی ، جدید تعلیمی نظام کی ترقی اور جدید تعلیمی ماحول کو تیار کرنے کی کوششوں کے ضمن میں آتا ہے۔المسجد الحرام میں غیر عربوں کو عربی سکھانے کی پہلی کمپیوٹر لیب کے افتتاح پر منعقد اجلاس کے مناظر 1المسجد الحرام میں غیر عربوں کو عربی سکھانے کی پہلی کمپیوٹر لیب کے افتتاح پر منعقد اجلاس کے مناظر 1عزت مآب شیخ السدیس نے حرمی مکی انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی نظام میں کی جانے والی ان کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں المسجد الحرام میں تعلیم کے میدان میں کمیپوٹر لیب کا افتتاح کردیا گیا۔شیخ السدیس نے تعلیمی عمل کے فائدے کے لیے لیبارٹری کے کاموں سے متعلق انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کو سنا۔ انہوں نے اس لیبارٹری کے تحت آنے والے شعبوں کے متعلق بریفنگ لی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس لیب کے تحت سب سے اہم تعلیمی کلاسیں ہیں جن میں قرآن کریم کی تلاوت اور بذریعہ تجوید تلاوت کی اصلاح کرنا شامل ہے۔ لسانی فیکلٹیز کو ترقی دی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر کورسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ المسجد الحرام میں غیر مقامی بولنے والوں کو عربی سکھانے کے منصوبے سے وابستہ مختلف پروگراموں کا نفاذ کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین ، طلبہ اور اساتذہ کرام کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تربیتی کورسز کو منظم کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ اور کالج میں ای لرننگ پروجیکٹ کو ترقی دی گئی ہے۔شیخ السدیس نے کہا بیت اللہ شریف کی مقدس ترین مسجد میں یہ تعلیمی ترقیاتی اقدامات سعودی عرب کی داش مند قیادت کی فراخ دلی کا ثمر ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ’’ ویڑن 2030 ‘‘ کے اہداف کے حصول کی جانب ایک قدم ہے۔

