Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
سینٹ جانس،2 فروری :جنوبی افریقہ میں ہونے والے ا?ئندہ خواتین ٹی- 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کار ا?ل راو?نڈر اسٹیفنی ٹیلر کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے لیکن ان کی شرکت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ڈپینڈ ہوگی۔ ٹیلر کمر کی انجری میں مبتلا ہیں اور کیپ ٹاو?ن میں زیر علاج ہیں۔ 15 رکنی ٹیم میں شکیرا سیلمین، چنلے ہینری اور چیڈین نیشن بھی شامل ہیں۔
ٹیلر 2016 میں ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل کا خطاب دلانے والی ٹیلر ستمبر میں نارتھ ساو?نڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ انہیں جنوبی افریقہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ معقول فٹ نہیں تھیں۔ وہ جولائی 2021 سے ٹی- 20 انٹرنیشنل میں نظر نہیں ا?ئی ہیں۔
ٹیم اس طرح ہے: ہیلے میتھیوز (کپتان)، شیمین کیمپبیل (نائب کپتان)، عالیہ ایلینے، شامیلیا کونیل، افی فلیچر، شبیکا گجنبی، چنیل ہینری، ٹریشن ہولڈر، جیدا جیمس، جنابا جوزیف، چیڈین نیشن، کرشمہ رامہریک، شکیرا سیلمین، اسٹیفنی ٹیلر، رشدا ولیمیس۔