Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb
اندور ،19فروری:مدھیہ پردیش کی مندر میں دلت عقیدتمندوں کوداخل ہونے سے روکنے پر ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے دوفریق نے ایک دوسرے پر پتھرپھینکے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںا یک کیس 100سے زائد لوگوں کے خلاف درج کیا۔ یہ واقعہ کئی مندروں میں پیش آیا۔ ان میں سے ایک مندر چھاپرا گائوں میںہے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد مہاشیوراتری کے دن وہاں پوجا کے لئے آئے لیکن کچھ لوگوں نے انہیں روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق دلت فرقہ سے تعلق رکھنے والے عقیدتمند اس مندر میں داخل ہونا چاہتے تھے جو دوسری ذات کے لوگوں نے بنایا۔ اس کے بعدفریقین نے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے۔مقامی افسروں کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ یہ بھی ہے کہ دلت وہاں پر مندر کے نزدیک بی آر امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنا چاہتے تھے اور اس لئے انہوں نے وہاںپر کچھ درخت بھی کاٹ دیئے اور جب یہ معاملہ اٹھایا گیا تومقامی انتظامیہ کے کچھ لوگ وہاں پہنچے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کی۔ بعد میںدلتوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے انہیںمارا پیٹااور مندر میں داخل ہونے سے روکا۔ اس سلسلے میں ایک شکایت درج کی۔ جس میں 17لوگوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی۔دوسرے گروپ نے بھی اپنے مخالفین کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔

