Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
جے پور، 2 فروری : راجستھان کے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے دو کاروباری گروپوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے جمعرات کی صبح کاروباری گروپ کے تقریباً 30 مقامات پر چھاپے ماری شروع کی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جے پور اور گڑگاؤں میں چھاپے مار کاروائی جا ری ہے ۔ چھاپہ مار کارروائی میں 300 سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ یہ چھاپے ایک بلڈرز گروپ اور دیگر جیولرز گروپ سے منسلک احاطوں پر مارے جا رہے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیمیں تاجروں کے گھروں اور دفاتر میں چھان بین کر رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن میں درست معلومات نہیں دی جا رہی تھیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کو طویل عرصے سے تاجروں کے مقامات پر کالے دھن کی معلومات مل رہی تھیں۔ اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے ٹیم بنا کر چھاپہ مارا۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیمیں تاجروں کے بینک لاکرز کی تلاشی لینے کی بھی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دستاویزات کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ میں کالے دھن کے ساتھ ساتھ بے نامی جائیدادوں کے راز سے پردہ اٹھنے کا امکان ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس کے چھاپے میں 300 سے زیادہ اہلکار شامل ہیں۔ صبح سویرے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیمیں کاروباری گروپ کی رہائش گاہ، دفتر اور دیگر مقامات پر پہنچ گئیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیمیں تاجروں کے گھر، دفتر اور دیگر مقامات پر کارروائی کر رہی ہیں۔ تاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی سے دیگر تاجروں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ حال ہی میں ٹونک میں بیڑی کے ایک بڑے کاروباری گروپ پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا جس میں کروڑوں کی نقدی اور بے نامی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ چھاپے رواں سال جنوری میں مختلف مقامات پر مارے گئے تھے۔ محکمہ کی تحقیقاتی شاخ نے جے پور، ٹونک، لالسوت، کھنڈوا اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں 27 مقامات پر چھاپے مارے تھے جن کا تعلق ٹونک کے ایک معروف بولی بنانے والے، اس کے رشتہ داروں اور کاروباری دوستوں سے ہے۔