Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb
لاہور ،9فروری :پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بارات لے کر اپنی دلہن گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کے آنے پر ان کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔اطلاعات کے مطابق شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ اس تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔ قومی کرکٹر شاداب خان کی رسم مہندی کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے سادگی کے ساتھ ہوا تھا۔