Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb
سرینگر، 26 فروری : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتر بستی کے اچھن علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک بینک سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک بینک سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی کہ اس شخص کو اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ مقتول کی شناخت سنجے پنڈت ولد کاشی ناتھ پنڈت ساکنہ اچھن پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا، حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران یہ دہشت گردوں کی طرف سے عام شہریوں پر دوسرا حملہ ہے۔ اسے پہلے بیجبہاڑہ کے حسن پورہ علاقے میں ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کیا گیا تھا۔ جبکہ کشمیری پنڈتوں پر ہو رہے حملے اب سیکورٹی فورسز کیلئے سخت سے سخت چلینج بن رہا ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو کچھ ماہ تک اگرچہ یہ سلسلہ تھم گیا تھا، تاہم اب یہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوا ہے۔

