Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb
نئی دہلی،18فروری:وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے دہلی میئر کارپوریشن کے انتخابات کے لئے 22فروری کی تاریخ تجویز کی۔ اس سلسلے میںا نہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط میںبھیجا۔سپریم کورٹ نے کل ایک حکم نامے میں میئر کے انتخابات کو 24گھنٹے کے اندر عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے۔ اور یہ بھی کہا کہ 12نامزد ممبران کو ووٹنگ کا حق نہیں ملے گا۔ ابھی تک تین بار میئر کے انتخابات کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ہنگامے کے پیش نظر یہ کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ چیف جسٹس چندر چوڑ کی قیادت میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ہدایت دی کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے الیکشن کرانے کے سلسلے میں 24گھنٹے کے اندر نوٹس جاری ہونی چاہئے۔بینچ نے عام آدمی پارٹی کی اس تجویز کو مان لیا کہ اگر میئر منتخب ہوا تو اسی کی زیر قیادت ڈپٹی میئر کے انتخابات عمل میں لائے جائیںگے۔

