Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb
جھارکھنڈ، 19فروری(نامہ نگار)ہندوستان پہلی بار جی 20 سمٹ کی صدارت کر رہا ہے۔ G20 ٹیم 02-03 مارچ 2023 کو جھارکھنڈ آ رہی ہے۔ ریاست جھارکھنڈ سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کرنے والے اسٹارٹ اپس کو G20 مندوبین کے سامنے پریزنٹیشنز/نمائشیں دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ملی اطلاع کے مطابق اسکولزیم کو بھی منتخب کیاگیا ہے۔اسکولزیم پچھلے 8 سالوں سے دیہی سیٹ اپ میں اسکول کی تعلیم پر مسلسل تحقیق کر رہا ہے۔اسکولزیم کم لاگت یا بغیر لاگت کے تدریسی سیکھنے کے مواد پر تحقیق کی نمائش کرے گا۔ٹیچنگ لرننگ میٹریل (TLM) کو اسکول کے نصاب میں سوچ اور ریسرچ پر مبنی سیکھنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں سائنس، اورریاضی اور اختراع سے متعلق دلچسپ مواد کو تفصیل سے دکھایا جائے گا۔اسکولزیم کے ڈائریکٹر ساجد حسین کا کہنا ہے کہ G-20 سربراہی اجلاس کا پلیٹ فارم ہماری دیہی تعلیم کی تحقیق کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے جانے کابہترین موقع ہے۔
اسکولزیم اور دیگر سٹارٹ اپس کوجھارکھنڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (JUT) نے نامزد کیا، سکولزیم کے ڈائریکٹر ساجد حسین نے JUT کا انتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔جی 20 ارجنٹائن،آسٹریلیا، برازیل،کینیڈا،چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، امریکہ، برطانیہ، پر مشتمل ہے۔ ہندوستان کو پہلی بار 1 دسمبر 2022 سے 30 نومبر 2023 تک ایک سال کے لیے G20 کی صدارت ملی ہے۔

