Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb
جے پور،28 فروری : ریاست میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب اور دستیابی کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کی وجہ سے لوگوں کو بجلی کی کٹوتی کا سامنا ہے۔ شہروں اور دیہاتوں میں دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی کٹوتی شروع کر دی گئی ہے۔ دیہات میں لوگوں کو کئی گھنٹوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سامنا ہے۔
محکمہ توانائی کے ذرائع کے مطابق ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں (ڈویڑن ہیڈکوارٹر کے سات شہروں کے علاوہ) میں صبح ایک سے دو بجے تک بجلی کٹوتی کی گئی۔ اس کے علاوہ رات کے وقت بھی دیہی علاقوں میں ایک گھنٹے (روسٹر کے مطابق) بجلی بند رہی۔ یہ صورتحال منگل کو بھی برقرار رہے گی۔
اگر صورتحال یہی رہی تو ا?نے والے دنوں میں بجلی کی کٹوتی کا وقت بڑھ سکتا ہے۔ ایک روز قبل ایکسچینج سے 1500 میگاواٹ بجلی خریدنے کی بولی لگائی گئی تھی لیکن صرف 400 میگاواٹ بجلی ملی تھی۔ اسی وجہ سے چارٹ کے مطابق منگل کو بھی ایک گھنٹے تک بجلی بند رہی۔

