Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Feb
پٹنہ :12فروری (تاثیر بیورو )نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے آج رانچی میں پارٹی کی ملن تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ راشٹریہ جنتا دل کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔ جو بھی پارٹیاں اسے کمزور سمجھ رہی ہے وہ ان کی سیاسی بھول ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نےبی جے پی پر سخت حملہ بولتےہوئے کہاکہ پورے ملک میں کھیلا کرنے والی پارٹی بی جے پی کےساتھ ہم نے بہار میں کھیلا کردیا۔ پارٹی لیڈران و کارکنا ن سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جھارکھنڈ میں پارٹی کو مضبو ط کرنا ہےاور پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئےپارٹی کی ذیلی تنظیموں کو مضبوط کرنا ہوگاتبھی ہم نہ صرف ریاست بلکہ قومی سطح پر اپنے مخالفین کو سخت چیلنج دینے میں کامیاب ہوں گے۔ اس سے قبل انہوں نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے کل ہی ملاقات کی تھی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔