Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb
پٹنہ 16فروری (اوم سنگھ )جب بہار کے ایک چھوٹے سے شہر سے آنے والی لڑکی کے نام کے ساتھ ‘نیشنل ایوارڈ یافتہ، جوڑا جاتا ہے، تو یہ بتاتا ہے کہ اگر آپ اپنے کام کے لیے ایماندار ہیں، تو آپ کو اس کا نتیجہ ضرور ملے گا۔آج کا یہ لمحہ اور بھی خاص تھا کیونکہ مجھے یہ اعزاز اپنے والد کے سامنے ملا، ان کی آنکھوں میں یہ دیکھ کر کہ ان کی بیٹی کی ضد غلط نہیں تھی، اس سے زیادہ خوشگوار کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ مجھے آج نئی دہلی میں استاد بسم اللہ خان یووا ایوارڈسے نوازا گیا۔شکریہ سنگیت ناٹک اکادمی، میرے رنگ گرو کا شکریہ، شائقین کا شکریہ، پورے تھیٹر فیملی کا شکریہ۔