روس ایران کو لڑاکا جیٹ طیارے فراہم کر سکتا ہے، ایران حملہ آور ہیلی کاپٹر کا خواہاں ہے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

واشنگٹن،25اکتوبر: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ روس ایران کو لڑاکا طیارے فراہم کرسکتا ہے کیونکہ یوکرین پر حملے کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ دونوں ممالک اپنے دفاعی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ایران نے گذشتہ نومبر میں بھاری مقدار میں جنگی سازوسامان اور ٹینک روس کو بھیجے تھے۔ اس کے بدلے میں، روس نے “بے مثال دفاعی تعاون” کی پیش کش کی ہے۔”کربی نے نامہ نگاروں کے ساتھ ایک کال میں کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ روس ایران کو دفاعی تعاون فراہم کر سکتا ہے، جس میں میزائل، الیکٹرانکس اور فضائی دفاع کا سامان شامل ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ روس ایران کو لڑاکا جیٹ طیارے بھی دے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایران ماسکو حکام سے حملہ آور ہیلی کاپٹر، ریڈار اور لڑاکا ٹریننگ ہوائی جہاز خریدنے کا خواہاں ہے۔ درحقیقت “ایران اربوں ڈالر کے مالیت کے فوجی ساز وسامان کی تلاش میں ہے۔”واضح رہے کہ واشنگٹن نے تمام ممالک کو روس کو مہلک دفاعی امداد فراہم کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے، لیکن ایران اور شمالی کوریا نے ہتھیاروں کی منتقلی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔