روٹری کپ پر میڈیا الیون کا قبضہ میڈیا الیون نے روٹری سمراٹ کو9وکٹوں سے شکست دیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb

پٹنہ سیٹی 26فروری: K L.7 روٹری سمراٹ کپ پر میڈیا الیون کا قبضہ روٹرری سمراٹ پٹنہ سیٹی اور میڈیا الیون کے درمیان دوستانہ میچ کا اہتمام منوج کملیا اسٹیڈیم منگل تالاب پٹنہ سیٹی کے میدان پر کھیلے گئے 20,20کرکٹ میچ میں روٹری سمراٹ کے کپتان سنجیو کمار یادو نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں 153رن کا اسکور کیا جواب میں میڈیا الیون کی ٹیم نے ایک وکٹ کھو کر 154بنا کر کپ پر قبضہ جما لیا ، اس سے قبل میچ کا افتتاح ہوٹل KL.7کی چیئرمین محترمہ کلاویتی دیوی نے دونوں ٹیم کی کھیلاڑیوں کا تعارف حاصل کر کے اور نیک دعائیں دی اس موقع پر کلب کے چیئر مین سنجیو یادو نے پھولوں کی بارش کر کے مہمان خصوسی اور کھیلاڑیوں کا استقبال کیا اس دوستانہ میچ کا انعقاد ہوٹل KL.7 گائے گھاٹ پٹنہ سیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا مین آف دی میچ کا خطاب اجئے مشرا بیسٹ فلڈر کا خطاب ساگر کمار کو اور بیسٹ بیٹس مین کا خطاب رنجیت پربھاکر کو بیسٹ بالر کا خطاب خالد رشید کو دیا گیا اس موقع پر اسپورٹس فوٹو کوائز کا اہتمام ماہر تعلیم داں وجئے کمار سنگھ کی جانب سے کیا گیا جس میں درست جواب پر انعامات سے نوازہ گیا اس موقع پر ڈاکٹر تیر لوکی پرساد گولوار بی این کپور آشیش کمار ممتا را اودھیش کمارسنہا جوغیرہ نے شرکت کیا ہوٹل Kl.7 کی جانب سے لذیز ذائقہ دار ضیافت کا انتظام تھا