سالوں سے فرار وارنٹی گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے بھرہولی گاؤں میں چھاپہ مار کر سالوں سے فرار چل رہے وارنٹی جگدیش سہنی کے بیٹے نرسو سہنی کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2014 میں اس کے خلاف سنگھواڑہ تھانہ میں ریپ کی کوشش کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی جس میں وہ کافی عرصے سے مفرور چل رہا تھا۔ حالانکہ پولیس نے اسے کئی بار گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آرہا تھا۔ دریں اثناء میں عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ کی روشنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نرسو سہنی کو بھرہولی گاؤں میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔ تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو ہفتہ کے روز عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے