سدھارتھ-کیارا نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb

بی ٹاؤن کی سب سے مشہور جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی 6 فروری کو راجستھان میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جبکہ کیارا اپنیبرائیڈل کاٹیور کو حتمی شکل دے رہی ہیں، سدھارتھ مبینہ طور پر دہلی میں تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور کیارا راجستھان کے جیسلمیر میں ایک ٹریڈیشن پنجابی ویڈنگ کریں گے ۔ تین روزہ شادی کی تقریب کا آغاز اسٹار جوڑے کے پری ویڈنگ فنکشن ہلدی تقریب سے ہوگا۔ سدھارتھ اور کیارا کے پری ویڈنگفنکشن جیسے مہندی، ہلدی اور سنگیت 4 اور 5 فروری کو ہونے والے ہیں۔ شادی کے مہمانوں کی فہرست میں جوڑے کی فیملی اور انڈسٹری کے کچھ خاص دوست شامل ہیں۔ ان میں کرن جوہر، منیش ملہوترا، فلمساز اشونی یارڈی اور چند دیگر شامل ہیں۔ شادی میں شاہد کپور اور میرا راجپوت بھی شریک ہوں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سدھارتھ اور کیارا نے ابھی تک اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔