سمادھان یاترا میں صرف کام پر ہے ہماری توجہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Feb

موتیہاری: 15 فروری(عاقب چشتی) وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران آج موتیہاری میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے انہو ںنے کہا کہ سمادھان یاترا میں ہمار ا ایک ہی مقصد حکومت کے منصوبوں کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کو دیکھنا ہے۔ دیگر باتوں میں ہماری کوئی توجہ نہیں ہے۔ سنٹرل یونیورسیٹی کے سلسلے میں پوچھے جانے پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں سیاست سے جڑی باتوں پر ہماری کوئی توجہ نہیں ہے۔ ہمارا فوکس صرف کا م کرنے پر ہے۔ یاترا کے دوران ہم ایک ایک چیز کو دیکھ رہے ہیں اور عوام سے فیڈ بیک لیکر جو بھی کمی ہے اسے دور کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو اور کوئی ضرورت ہے تو اسے جاننے اور سمجھنے کیلئے ہم لوگ یاتر رپر نکلے ہیں۔ انہوں نے اب تک کی اترا کو کامیاب بتاتےہوئے کہاکہ ہم لوگ جہاں بھی گئے ہیں لوگوں کا بھرپورتعاون مل رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سمادھان یاترا کے دوران مشرقی چمپارن ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔سمادھان یاترا کے دوران وزیر اعلیٰ مشرقی چمپارن ضلع کے بنجریا بلاک کے گرام پنچایت سیسوا ایسٹ پہنچے جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وہاں پر موجود گاؤں والوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے حکام کو ہدایات دیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سسوا مغربی  میں الامین اور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام مدرسہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کو دی جانے والی تعلیم اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہر گھر نال کا جل منصوبہ کے بہتر طریقہ سے چلانے کے بارے میں گاؤں والوں سے پوچھا  اور پانی کی ٹینک کو بھی دیکھا۔ انہوں نے پنچایت سرکار بھون کی اراضی کا معائنہ کیا اور پنچایت سرکار بھون کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے وہاں جدید کاری کئے گئے خوبصورت تالاب کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حکام کو تالاب کے پانی کو صاف رکھنے کی ہدایت دی۔ساتھ ہی وہاں درخت لگائیں اور سولر لائٹس لگائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس کے ساتھ ہی پنچایت سرکابھون  تعمیر کرایاجائے تو یہ اور بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے جیویکا سے کہا کہ اچھے کام کو جاری رکھیں اور مزید خواتین کو جیویکا گروپ میں شامل کریں، ہم آپ کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے ہم ترقی کر رہے ہیں، ہمارا خاندان بھی خوش ہے۔ ڈی ایم  نے ‘لوہیا سوچھ بہار مہم کے تحت ٹھوس اور گیلے کچرے کے مینجمنٹ کے کام کے بارے میں چارٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ کوبتایا ۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں پہلے سے تعمیر شدہ پنچایت بھون کا بھی معائنہ کیا اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور سولر اسٹریٹ لائٹ اسکیم سمیت دیگر اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں دریافت کیا۔اس کے بعد وزیراعلیٰ کلکٹریٹ احاطہ پہنچے جہاں انہوں نے نام پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے وہاں لگائے گئے مختلف اسٹال کا بھی معائنہ کیا اور تمام جامع ترقیاتی ماڈل کو دیکھا۔ وزیر اعلیٰ نے بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے استفادہ کنندگان کو علامتی چیک سونپا۔انھوں نے بہار کے روایتی دستکاریوں سے متعلق کاریگروں کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران کاریگروں نے وزیر اعلیٰ کو مومینٹوپیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سینٹرل جیل موتیہاری کے قیدیوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کو بھی دیکھا اور ان کی ستائش کی۔وزیر اعلیٰ  میرج پروموشن گرانٹ اسکیم اور انٹر کاسٹ میرج پروموشن گرانٹ اسکیم کے استفادہ کنندگان کوعلامتی چیک بھی دیے اور ڈیلیوری کے دوران خواتین کے استعمال کے لیے لگائی گئی غذائیت سے بھرپور خوراک کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب بالامورگن ڈی نے وزیر اعلیٰ کو ‘ستت جیویکو پارجن منصوبہ کے تحت 848 استفادہ کنندگان کی حصولیابیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ستت جیویکو پارجن منصوبہ کے تحت جیویکا نیرا پروڈیوسر گروپس سے بھی بات کی اور انہیں لوگوں کو نیرا کی مصنوعات کو استعمال کرنے کی ترغیب دینے کو کہا۔ وزیراعلی نے 12,756 سیلف ہیلپ گروپس کو 350 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار روپے کا علامتی چیک دیا  اور جیویکا بھون کی چابیاں سونپیں۔ وزیراعلیٰ نے آرگینک کھیتی کی مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔ ایگریکلچر سائنس سینٹر  پپرا کوٹھی کے انٹیگریٹڈ فارمنگ سسٹم ماڈل کا بھی معائنہ کیا اور کنٹینیوس ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود کسانوں کو سبسڈی والی زرعی مشینری کی چابیاں بھی حوالے کیں۔ انہوں نے معذوروں کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلیں اور بے زمینوں کو باسگیٹ پرچے فراہم کیے۔اس موقع پر فینانس، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، شراب بندی مصنوعات اور رجسٹریشن کے وزیر کم مشرقی چمپارن ضلع کے انچارج وزیر جناب سنیل کمار، پنچایتی راج کے وزیر جناب مراری پرساد گوتم، وزیر قانون جناب شمیم ​​احمد، رکن قانون ساز  ساز کونسل جناب مہیشور سنگھ، رکن اسمبلی جناب  ششی بھوشن سنگھ، رکن اسمبلی جناب منوج کمار یادو،رکن اسمبلی محترمہ شالینی مشرا اور دیگر عوامی نمائندے، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، وزیراعلی  کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، سکریٹری دیہی ترقیات محکمہ مسٹر بالاموروگن ڈی،وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ترہت ڈویژن کے کمشنر مسٹر گوپال مینا، چمپارن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر پرنو کمار پروین،ڈی ایم مغربی چمپارن مسٹر شرشت کپل اشوک،مغربی  چمپارن کے ایس پی مسٹر کانتیش کمار مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔