سینئر سٹیزن کے لئے بڑی راحت کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Feb

نئی دہلی،یکم فروری:مرکزی حکومت نے سینئر سٹیزن کی سیونگ اسکیم کی حد 15لاکھ سے بڑھا کر 30لاکھ کردی۔ 2023-24کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ سینئر سٹیزن کو بینک سے اب آٹھ فیصدی بیاض ملے گا۔ بجٹ میں کہاگیا کہ سینئر سٹیزن اپنے سیونگ اسکیم کی میعاد پانچ سال مکمل کرنے کے بعد مزید تین سال کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اور اگر اکائونٹ ہولڈر نے بیاض حاصل نہیں کیا تو انہیں بعد میں سود نہیں ملے گا ۔