سی ایچ سی سے ریفر ہوئی خاتون کی راستے میں موت معاملے کی سول سرجن نے کی تفتیش

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سول سرجن ڈاکٹر انیل کمار نے اتوار کے روز سنگھواڑہ سی ایچ سی پہنچ کر زچہ کی موت کے معاملے کی تفتیش کی۔ اپریل 2014 میں سنگھواڑہ سی ایچ سی سے ریفر ہونے کے بعد ڈی ایم سی ایچ پہنچنے سے پہلے زچہ کی موت ہو گئی تھی جبکہ نوزائیدہ بچے کی جان بچ گئی تھی جو اب بھی ٹھیک ہے۔ اس معاملے میں متوفیہ 21سالہ وینیتا دیوی کے شوہر سنجیو یادو نے کارروائی کے لئے محکمہ کو درخواست دیکر لاپروائی کے کئی الزامات لگائے تھے ۔موقع پر پہنچے سول سرجن نے اس وقت کے میڈکل انچارج آفیسر گنگا نند جھا، اے این ایم انیتا و انجنی کماری سے پوچھ گچھ کی تھی کہ کن حالات میں زچہ کو داخل کیا گیا تھا اور کن حالات میں اسے ریفر کیا گیا تھا۔اسکی جانکاری لی گئی۔ ریفر ہونے کے بعد اُسے پرائیویٹ ایمبولنس سے ڈی ایم سی ایچ بھیجا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ راستے میں موت ہونے کے بعد اُسے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے ہی اہلِ خانہ نے آخری رسومات ادا کر دی تھی اس معاملے میں محکمہ کے ڈائریکٹر ہیڈ نے ایک خط میں کہا تھا کہ لاپرواہی کی وجہ سے معاملے کی تفتیش کرنا مشکل ہے سول سرجن نے انچارج میڈیکل افسر ڈاکٹر پریم چندر سے بھی بات کی۔ تفتیش میں پہنچے این سی ڈی يو  ڈاکٹر ستیندر مشرا نے ڈیلیوری سسٹم کا جائزہ لیا ساتھ ہی انچارج ریٹائرڈ میڈکل آفیسر کو بھی کئی ہدایت دی ۔سول سرجن نے میڈکل انچارج سے ہیلتھ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور اہلکاروں سے تفتیش و پوچھ گچھ کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا۔