Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Feb
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) مقامی تھانہ حلقہ کے اتربیل گاؤں میں شراب فروخت کرنے کا احتجاج کرنے پر چاقو بازی کے واقعہ میں زخمی چار افراد میں سیتا رام یادو، سندیپ یادو، منوج یادو، امیت کمار یادو، کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید طور پر زخمی اتر بیل گاؤں باشندہ سیتا رام یادو کے دونو بیٹے امیت کمار 40سالہ مونو کمار 20سالہ کو ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے زخمی امیت کمار نے بتایا کہ گاؤں کے ہی پربھاس سہنی ،مکیش سہنی ،دنیش سہنی کملیش سہنی، سمیت دیگر غیر قانونی شراب فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہم لوگوں کو پریشانی ہوتی تھی اس حالات میں جب میں نے احتجاج کیا تو سبھی لوگوں نے چاقو سے جان لیوا حملھ کر دیا چاقو بازی کے اس واقعہ میں مُجھے بائیں ہاتھ و پیشانی پر و بھائی مونو کمار کو سینے میں چاقو مار کر لہو لہان کر دیا ہے

