شیرامپور کے کارخانے میں دھماکہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb

 دو مزدوروں کی موت پر زبردست مظاہرہ

ہگلی2/فروری (محمد شبیب عالم) شیرامپور میں لوہا کارخانہ میں اچانک دھماکہ دو مزدور کی موت ہوئی ہے، اس موقع پر ساتھی مزدوروں نے مظاہرہ کیا، خبر پاکر شیرامپور تھانے کی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔ یہ حادثہ جمرات کی صبح دس بجے شیرامپور کے پیارا پور گرام دہلی روڈ کے کنارے لوہا تیار کرنے والی کارخانے میں اچانک سے دھماکہ ہوا جس میں وہاں کام کررہے دو مزدوروں کی حان چلی گئی۔ دھماکہ کیسے ہوا پولیس تلاشی مہم میں لگ چکی ہے۔ اس سے قبل اس کارخانے کے دوسرے مزدوروں نے جمکر مظاہرہ کیا آخر میں پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور یقین دلائی کہ معاملے کی تلاشی کی جاری ہے۔