طواف اور سعی میں کتنا وقت لگتا ؟ فیلڈ سروے خدمات فراہم کرنے میں معاون

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb

مدینہ منورہ ،19فروری:’’صدارت عامہ برائے امور المسجد الحرام اور مسجد النبویؐ‘‘ نے اعداد و شمار اور سروے کی بنیاد پر طواف اور سعی کرنے میں خرچ ہونے والے وقت کا اندازہ لگانا شروع کردیا ہے۔ دونوں مقدس ترین مساجد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے المسجد الحرام میں فیلڈ سروے شروع کردیا۔ اس سروے کا مقصد عمرہ کی رسومات کی ادائی کی اوسط مدت کی پیمائش کرنا اور اس سے فائدہ اٹھا کر معتمرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ عمرہ ادائی میں درکار وقت کا تخمینہ لگا کر مستقبل کے منصوبے تیار کرنے میں مدد بھی حاصل کی جائے گی۔مرکز برائے شماریات اور اطلاعات کے ڈائریکٹر محمد بن سعد السویھری نے کہا کہ عمرہ کی رسومات کی ادائیگی کے دوران زائرین کا شماریاتی سروے کیا جاتا ہے اور طواف سے سعی تک جانے کے درمیان لگنے والے وقت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ طواف اور سعی کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی گاڑیاں، نماز اور بیٹھنے کے لیے پسندیدہ گاڑیاں اور دیگر ڈیٹا حاصل کیا جاتا اور اس معلومات کی بنیاد پر کاموں کو انجام دینے میں مدد حاصل کی جاتی ہے۔ المسجد الحرام میں فیلڈ اور انتظامی کام کے نظام کو تیار کرنے کے فیصلوں میں ان اعداد و شمار کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔محمد بن سعد السویھری نے مزید کہا کہ مرکز خدمات فراہم کرنے میں جدت لانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سائنس کا بہترین استعمال کرتا ہے۔ ، ڈیٹا کی مسلسل بہتری اور تجزیہ اور معلومات سے منصوبوں میں بر وقت تبدیلی کی جاتی ہے۔