رانچی :11فروری (ایجنسی )نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو آج جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی پہنچے ۔ اس دوران انہوںنے بی جے پی کی نکتہ چینی کی اور کہا کہ جھارکھنڈ میں پارٹی کو مضبوط کر یں گےاور عظیم اتحاد کو گول بند کر کے ایک ساتھ انتخاب لڑیں گے۔ رانچی پہنچنے پر پارٹی کارکنان نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ دوروزہ جھارکھنڈ دورے پر آئے تیجسوی نے نامہ نگارو ں سے کہاکہ انتخاب سے پہلے عظیم اتحاد کو گول بند کریں۔ انہوں نے کہاکہ سبھی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیٹیوں پر انتخاب لڑیں۔ لیکن جس علاقے میں جو پارٹی مضبوط ہے اس پارٹی کو موقع ملنا چاہئے۔ ہم اس سے اپنی طاقت بڑھاسکتےہیں۔ ہر سیٹ پر انتخاب لڑنے کیلئے پارٹی کی طاقت کو بڑھانا ہوگا۔ اس لئے ہماری پہلی کوشش ہے کہ پارٹی کو مضبوط کیا جائے ۔ تیجسوی یادو 12فروری کو آر جے ڈی کی کارکن ملن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کریں گے۔پارٹی لیڈران اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔ تیجسوی یادو نے آج ہی وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی ۔