عظیم اتحاد کی ریلی کی شاندار کامیابی کے بعد پورنیہ سے واپس لوٹے سلیم پرویز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb

پٹنہ،26 فروری۔کل پورنیہ کے رنگ بھومی میدان میں عظیم اتحاد کی ریلی کی شاندار کامیابی کے بعد جنتادل یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر و بہارقانون ساز کونسل کے سابق کارگذار چیئرمین سلیم پرویز پورنیہ سے پٹنہ واپس لوٹے۔
جناب سلیم پرویزنے کہا کہ اس ریلی میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ریلی کو مکمل طور سے کامیاب بنایا۔ اس موقع پر جنتادل یو اقلیتی سیل کے نائب صدر و ترجمان اشرف انصاری،وسیم کمالی،ٹن ٹن انصاری، محمد آزاد، مہانگر صدر قیوم ظفر عرف ننکی، ترجمان قیصر عالم، اعظم ربانی ، شہنواز رضوی موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ عظیم اتحاد کی اس ریلی کی کامیابی کے سلسلے میں سلیم پرویز اپنی ٹیم کے ہمراہ گذشتہ ہفتہ ارریہ، پورنیہ و اطراف کے ضلعوں کادورہ کیا تھا اور لوگوں خاص طور سے اقلیتوں سے ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی تھی۔