Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Feb
فلوریڈا (امریکہ)،23 فروری: امریکہ میں فائرنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اب فلوریڈا میں ایک 19 سالہ بندوق بردار نے فائرنگ کر کے نو سالہ لڑکی اور ایک ٹی وی رپورٹر سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔معلومات کے مطابق امریکہ کے فلوریڈا میں دل دہلا دینے والی واردات میں 19 سالہ کیتھ میلون موسیٰ نے اورنالڈو میں ایک ٹی وی چینل میں کام کرنے والے صحافی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ میں مذکورہ صحافی کے ساتھ ایک نو سالہ لڑکی اور ایک بیس سالہ لڑکی کی بھی موت ہوگئی۔فائرنگ سے ایک اور صحافی اور مقتول بچی کی والدہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ تینوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تین زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واردات کے فوراً بعد حملہ آور کیتھ میلون موسیٰ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ فی الحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
امریکی صدر نے بھی اس سلسلہ واردات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ وائٹ ہاو?س کی پریس سکریٹری کارائن جین پیئر نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں اس واردات میں مارے گئے رپورٹر سمیت ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

