لالو پرساد یادو گردے کے آپریشن کے بعد آج وطن واپس آرہے ہیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb

پٹنہ،11فروری:بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور راجیہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادوجنہیں پچھلے دسمبر میںسنگا پورکے اسپتال میں گردے کی پیوند کاری کی گئی آج رات وطن آرہے ہیں۔ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی پرساد آچاریہ نے اپنا گردہ والد کے ٹرانسپیلیشن کیلئے دیا۔ روہنی آچاریہ نے کہا کہ میں نے بحیثیت بیٹی اپنا فرض انجام دیا اور اب مجھے امید ہے گھر والے بھی اس کی صحت کا خیال رکھیںگے۔ آپریشن کے بعد بھی لالو پرساد یادو کو اسپتال میں رہنا پڑا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی زیر نگراں رہی۔ڈاکٹروں کا مشورہ تھا کہ اہل خانہ سے کوئی لالو پرساد یادو کو اپنا گردہ عطیہ دے۔ اور ٹسٹوں کے ذریعہ یہ پتہ چلا کہ روہنی آچاریہ کا گردہ ان کے لئے زیادہ موزوں رہے گا۔ 74سالہ لالو پرساد یادو کئی سالوں سے ناساز رہے اور انہیں آل انڈیا انسٹی آف میڈیکل سائنس میں بھی بھرتی کیاگیا۔وہ کئی امراض میں مبتلا ہیں۔ لیکن ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔