Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb
ماسٹر محمد نسیم الہدیٰ بن محمد نجم الہدیٰ نجم حسن پور گنگٹی استاد مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج ویشالی وسنسکرت ودھیالےومدرسہ شکچھک سنگھ کےصدر ، آبائی وطن حسن پور گنگٹی میں نومولود بچے کی پیدائش کے موقع پر بروز منگل کو عقیقہُ مسنونہ کاایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں خاندان اور گاؤں کے تمام افراد کے ساتھ ساتھ اطراف و اکناف کے چند لوگ اور ویشالی ضلع کے تمام ملحقہ مدارس کے جید اساتذہ کرام نے شرکت کی، اور دعوت طعام میں شریک ہونے والے معزز مہمانان کرام نے بچے کیلئے درازیُ عمر،صحت و تندرستی ،حسن اخلاق ، علم وعمل ،نیک سیرت، دینداری و پرہیزگاری کی دعاء کی، بچےکے والد نے نوزائیدہ بچے کا نام اصفہان الھدٰی رکھااورسبھوں نے ماسٹر نسیم الہدیٰ کا شکریہ اداکیا اور نیک خواہشات وتعلقات کا اظہار کیا، پروگرام میں شریک ہونے والے مہمانوں میں مدرسہ احمدیہ ابابکرپور کے صدر مدرس مولانا شمیم احمد شمشی ومولانا قمر عالم ندوی، اماموری مدرسہ کے محمد تاج الدین اور کنہولی مدرسہ کے حافظ محمد سعید ،چہرہ کلاں مدرسہ کےمفتی توقیر عالم و ماسٹرشمیم الہدیٰ ومحمد آصف الدین، مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج کے مولانا عبدالغفورو مولانا تاج الہدیٰ اور قاری جنید عالم صاحب بطور خاص قابل ذکر ہیں۔