مدرسوں کی جانچ رپورٹ 4ماہ کے اندر پیش کریں :ہائی کورٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Feb

پٹنہ :15فروری(تاثیر بیورو)بہار میں مدرسوں کی جانچ پر پٹنہ ہائی کورٹ کی سخت نظر ہے۔ کسی بھی قیمت پر جانچ رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر نہیں ہو اس پر کورٹ کی نظر ہے۔ آج پٹنہ ہائی کورٹ میں جب بہار کے گرانٹ شدہ 2459مدرسوں کی جانچ کرنے سے متعلق عرضی پر سنوائی ہوئی تو جسٹس سی ایس سنگھ کی بینچ نے سیتامڑھی ضلع کے مدرسوں کی جانچ پررپورٹ پیش کرنے کیلئے سی آئی ڈی کو چار ماہ کی مہلت دی ہے۔ سی آئی ڈی کو ہر حال میں چار ماہ کے اندر جانچ رپورٹ رکھنی ہے۔ اس سے پہلے کورٹ نے بہار کے گرانٹ شدہ 2459مدرسوں کی جانچ کا حکم محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو دیا تھا۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے علاءالدین بسمل کی عرضی پر سماعت کرتےہوئے حکومت بہار کو اس کی جانچ چار ماہ کے اندر پوری کر کے رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ جانچ پوری ہونے تک 609مدارس کو گرانٹ کی رقم نہیں دینے کا حکم دیا تھا۔