مدرسہ “شمس العلوم” سیسونا گیاری میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb

ارریہ :- ( مشتاق مضمون نگاری کے لیے تین طرح کے شرائط کو اہم ترین اور ضروری قرار دیا جاتا ہے،جن میں سے پہلی شرط ہےکہ مضمون کا انداز پیشکش سادہ ہو، اسلوب پیچیدہ اور پر تکلف نہ ہو، کیوںکہ پرتکلف تحریر مضمون نویسی کےعیوب میں شمار ہوتے ہیں، دوسری شرط یہ ہےکہ جو بھی خیالات اور جس طرح کی باتیں مضمون کے ذریعہ بیان کی گئی ہوں ان میں دلکشی برقرار رہے، صرف الفاظوں اور اسلوب کا دلکش ہونا مضمون کے لئے کافی نہیں بلکہ جاذبیت بھی ضروری ہے
مضمون نگاری کے لئے تیسری اور آخری شرط اس طرح سے ہے کہ مضمون نگار کے دل کی بات اور جذبات دونوں ہی پڑھنے والے کے دلوں تک پہنچ جائے، یہاں یہ وضاحت ہو جاتی ہے کہ مضمون میں جو بھی خیالات پیش کئے جائیں وہ اس طرح سے مربوط ہوں، جس طرح سے زنجیر کی کڑیاں ایک کے ساتھ دوسرے سے مر بوط رہتی ہیں۔اگر کسی بھی مضامین میں خیالات میں بے ربط ہو تو وہ مضمون کا عیب ہوگا مضمون کا ایک ایک پیرا گراف اپنے اوپر لکھے گئے پیرا گراف سے فکری سطح پر ربط اور تسلسل کے ساتھ بیان کیا جانا چاہئے۔ یہ باتیں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے ملحقہ مدرسہ ” شمس العلوم سیسونا گیاری ارریہ کے جاذب نظر اور دلکش کیمپس میں منعقد تقسیم اسناد تقریب میں موجود مہمانانِ عظام اور یہاں کے طلبہ اور طالبات سمیت اساتذۂ کرام سے خطاب کرتے ہوئے مدرسۂ ھذا کے مدرس اور مولانا محمد مجیب الرحمٰن قاسمی نے کہیں، واضح رہے کہ بہار کےملحقہ  مدارس میں “تعلیمی پروگرام برائے نوبالغان” کے زیراہتمام مدرسہ سطح پر منتخب موضوع”اپنی پسندیدہ شخصیت اورکیوں”پر مدرسہ شمس العلوم سیسونا گیاری ارریہ مدرسہ نمبر 1214 کے طلباء وطالبات کے درمیان مضمون نویسی کاایک شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔جسمیں طلباء وطالبات نے علمی وقلمی ذوق کازبردست مظاہرہ کیا، جس میں اول پوزیشن سےآشیانہ اوردوم پوزیشن سے ناہدہ پروین جبکہ سوم پوزیشن سےخدیجہ کامیاب ہوئیں۔ ان طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تعلیم نوبالغان ارریہ کے فیسیلیٹر غالب خان نےتوصیفی  سند سےبھی نوازا۔ اس موقع پر مدرسہ کے مدرس اول مولانا مجیب الرحمن، الحاج حافظ زاہد حسین، ماسٹرارشدتاج، ماسٹربدیع الزماں اور ماسٹر عبدالخالق وغیرہم موجود تھے، جنہوں نے کامیابی سے ہمکنار طلبہ اور طالبات کی خوب خوب حوصلہ افزائی کیں، ان کے تابناک مستقبل کے لئے اپنی مخلصانہ دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔