Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd Feb
(نیوز بیورو؛ کولکاتا) ملک کی عظیم الشان دینی و عصری اسلامی یونورسٹی جامعہمرکز الثقافۃ السنیہ کالی کٹ کیرا الا کے زیر اہتمام مغربی بنگال ماجھی کھنڈا گاوںمیں واقع مرکز طیبہ گارڈن میں خطیب ہندوستان غازی ملت حضرت علامہ الحاج سیدہاشمی میاں اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پرمرکز کے تمام طلباٗ سمیت ادارہ کے اساتذہ اور سر کردہ حضرات کثیر تعداد میںموجود رہے۔ ہاشمی میاں صاحب نے گرانڈ مفتی آف انڈیا حضرت علامہ شیخ ابوبکراحمد صاحب کی شمالی ہند میں اس طرح کی وسیع النظر کارکردگی کو دیکھ کر بہتمسرت کا اظہار کیا اور شیخ کی عمر طویل اور عزم قویم کو سراہا۔ دعا سےنوازتے ہوئےا پ نے کہا کہ ملک بھر کے ہر صوبہ میں ایک ایسی مرکز کی شاخکی ضرورت ہے۔ اس موقع پر طلبا سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ تم ملک و ملتکا مستقبل ہو ، تمہیں ہر حال میں کامیاب بن کر دکھانا ہوگا تم میں سے ہر ایک کسی ناکسی ذمہ دارانہ پیشہ یا قابل فخر پروفیشن کو اپنانا ہوگا، تمہیں دینی و عصری لحاظسے ہر میدان میں خدمت انجام دینی ہوگی۔ طیبہ گارڈن دینی و عصری تعلیم کا ماڈلہے، یہ تمہاری دنیا و عقبی کی تربیت گاہ ہے۔ اخیر میں حوصلہ افزائی کرتےہوئے حضور ہاشمی میاں نے دارہ کے عزائم اور طلبہ سمیت تمام اساتذہ کی کامیابیکی دعا کی۔ اس موقع پر طیبہ گارڈن کے شیخ الحدیث مفتی فقیہ القمر رضوانی نےافتتاحی کلمات پیش کئے اور حضرت کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور جوئنٹڈائریکٹر مولانا شریف نورانی نے سید ہاشمی میاں کو ادارہ کی جانب سے تحفئہمحبت پیش کیا۔ بطور خاص قابل ذکر؛ مولانا محمد ابراہیم ثقافی، سید فتاح بخاری،تنویر نورانی، ماسٹر افسر علی، صفوان نورانی ، وغیرہ موجود تھے ۔

