مصروف ترین زندگی میں مسکراہٹ کے لیے بھی وقت ہونا چاہیے- ڈاکٹر سعید فارانی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb

پریس ریلیز:- موجودہ مصروف ترین زندگی میں مسکراہٹ کے لیے کچھ وقت دینا انتہائی ضروری ہے- مسکراہٹ ایک میڈیسن کا کام کرتی ہے۔ ان جملوں کا اظہار فاران ہاسپٹل کے روح رواں ڈاکٹر سعید احمد فارانی نے کیا۔ جو کہ مورخہ 26 فروری 2023ء بروز اتوار کی شام اسکس لائبریری، ہارون بی اے کلچرل ہال میں بیاد ہارون بی اے ٹپ ٹاپ ڈرامائی لطیفوں کے مقابلے میں صدارت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ آغاز میں معروف صنعت کار جمیل کرانتی صاحب نے افتتاحیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مقابلے طلباء و طالبات میں اسٹیج ڈئیرنگ و خود اعتمادی کا سبب بنتے ہیں- شہر مالیگاؤں کی پرائمری اسکولوں کی تقریباً دو درجن ٹیموں نے حصہ لیا۔ اور مختلف لطائف کو ڈرامائی انداز میں پیش کر کے محفل کو لالہ زار کردیا۔ ججس کے فرائض ممبیٔ سے تشریف لائے رفیق شیخ، عبداللہ خان و شیخ نور محمد صاحبان نے بخوبی نبھاۓ، جبکہ، مہمانان خاص میں چئیرمین اسکس لائبریری مومن آصف، سراج دلار، ظہیر ابنِ قدسی، خالد جلال، شکیل جمیل حسن، شکیل صادق، کاشف سمن صاحبان اول تا آخیر موجود رہے۔ شکیل صادق، ظہیر قدسی و عبداللہ خان صاحبان نے تاثرات پیش کیے جبکہ شیخ رفیق صاحب نے( ٹاپ ٹین )نتائج کا اعلان کیا۔  رضوان ربانی سر کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ابتدائی کلمات اغراض و مقاصد اور مہمانان کا تعارف عثمان غنی اسکس جبکہ گل پیشی مومن آصف نے کی- شرائط کی خواندگی زاہد امین سر نے کی آصف سبحانی نے طلبہ کو ضروری لوازمات کی فراہمی میں مدد کی، مسعود رمضان نے شریک مقابلہ طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور بسکٹ دے کر حوصلہ افزائی کی- ابتدائی نظامت  عثمان غنی اسکس جبکہ مقابلے کی نظامت مصطفیٰ برکتی سر نے کی- شکریہ آصف سبحانی نے ادا کیا- پورے پروگرام میں اسکس لائبریری ٹرسٹ، مالیگاؤں ارٹس اینڈ کلچرل اسوسی ایشن اور زندہ دلان مالیگاؤں کے اراکین نے معاونت کی- پورے پروگرام کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے-