مظفر پور میں لگژری گاڑی سے پھینکی نوجوان کی لاش، سینے میں دو گولیوں کے نشان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Feb

مظفر پور ، 09 فروری : بہار کے مظفر پور میں جمعرات کی صبح ضلع کے صدر تھانہ علاقے کے مائدہ پور مدھوبنی پنچایت کے مائدہ پور فور لائن کے قریب ایک نوجوان کی لاش ایک لگڑری گاڑی سے پھینکی گئی اورگاڑی سوار شخص گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ دیکھے جانے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، جسے دیکھ کر لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی، بتایا جا رہا ہے کہ کسی نے گولی مار کرقتل کر کے لاش کو پھینک کر فرار ہوگیا۔ حالانکہ اب تک نوجوان کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ نوجوان کے سینے میں گولی لگی ہے۔
اس کی اطلاع مقامی لوگوں نے صدر تھانے کو دی ہے، پولیس کی ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس ٹیم کتنی جلد اس معاملہ کا انکشاف کرتی ہے اور متوفی نوجوان کی شناخت کرتی ہے۔
فی الحال یہی کہا جا سکتا ہے کہ بدمعاشوں کے حوصلے کتنے بلند ہیں۔اس کی ایک مثال لگڑری گاڑی سے لاش پھینک کر قتل کر کے بھاگ جانا ہے۔
صدر تھانہ انچارج کا کہنا تھا کہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، جلد ہی معاملہ سامنے ا?جائے گا۔