ملک کے مختلف علاقوں میں10ڈگری سے زائد گرمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

نئی دہلی ،25فروری:ملک میں درجۂ حرارت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اور اگر گرمی ایسے ہی بڑھتی گئی تو گرمی کے مہینوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سال بجلی کی مانگ جنوری میں 211دیگا واٹ پہنچ گئی اور اس سے 122سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں درجۂ حرارت معمول سے 11ڈگری زیادہ ہے اور محکمۂ موسمیات نے کسانوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے گیہوں اور دوسری فصلوں کے بارے میں احتیاط برتیں۔ اس سال گرمی پہلے سے ہی شروع ہورہی ہے اور ا س سے بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اوراگر یہی حال رہا تو اپریل تک یہ مانگ 229دیگا واٹ تک پہنچے گی۔راجستھان کے وزیر بجلی بور سنگھ بھٹی نے کہا کہ بجلی کی مانگ میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے کئی علاقوں میں پاور کٹوتی کا پلان چینج کیاگیا ہے۔ راجستھان شمسی توانائی کا مرکز ہے پھر بھی گرمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔