Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb
نئی دہلی ،18فروری:دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو شراب گھپلے کے سلسلے میں سی بی آئی نے پھر طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت تمام ایجنسیوں کو ان کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ اور کسی نہ کسی طریقے سے انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ پہلے انہوں نے میر ے گھر کی تلاشی لی اور میرے بینک کھاتوں کا بھی جائزہ لیا لیکن ان کو وہاں کچھ نہیں ملا۔ لیکن مجھ سے یہی کدورت ہے کہ میں نے دہلی میں تعلیمی نظام کو بہتر بنایا وہ یہ نہیں چاہتے ہیں۔ مسٹر منیش سسودیا نے کہا کہ وہ تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ پوراتعاون کرے گا۔ پچھلے سال ایل جی وی کے سکسینہ نے شراب گھپلے میں تفتیش کا اعلان کیا اور کہا گیا کہ کہ کجریوال حکومت کے طاقتور رہنما اور افسران اس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ عام آدمی نے ان گھپلوں سے جو پیسہ کمایا انہیں گوا کے اسمبلی الیکشن میں استعمال کیاگیا ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو رد کردیا اور کہا کہ یہ بی جے پی کی طرف سے انتقامی کارروائی ہے۔ سی بی آئی کی یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب سپریم کورٹ نے 12نامزدممبروں کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ووٹ دینے کا حق نہیں دیا۔

